ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

May 08, 2024

جسٹس بابر ستار اور جسٹس محسن اخترکیانی کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں توہین عدالت کیسز پر لارجر بینچ تشکیل دے دیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر پر مشتمل لارجر بینچ کرے گا۔

جسٹس بابر ستار کے خلاف پروپیگنڈا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعجاز اسحاق پر مشتمل بینچ کرے گا۔