ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی آج یوم سیاہ منانے کیلئے ہدایات جاری

May 09, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای اونے نومئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کی تقریبات میں طلبہ و طالبات یوم سیاہ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔بینرز بھی آویزاں کئے جائیں۔تقریبات کا تصاویری ثبوت واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کیا جائے۔