سکولوں میں طلبا کی جعلی انرولمنٹ روکنے کیلئے نادرا سے تصدیق کرانے کا فیصلہ

May 09, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) سرکاری سکولوں میں طلباء کی جعلی انرولمنٹ کی نادرا سے تصدیق کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ فیک انرولمنٹ کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ بندی لا رہے ہیں تاکہ ایسا تعلیمی ماڈل بنائیں گے کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کی خواہش کا اظہار کریں گے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طلبہ انرولمنٹ کی نادرا تصدیق کی جائیگی۔