ملتان ، انجمن پٹواریان اور اینٹی کرپشن کے درمیان کشیدگی برقرار

May 09, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن پٹواریان ضلع ملتان اور اینٹی کرپشن کے درمیان کشیدگی برقرار ہے بدھ کے روز بھی پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور اعلان کیا کہ ہفتہ تک ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پیر 13 مئی سے ڈویژن کی سطح پر ہڑتال شروع کر دی جائے گی در یں اثناء ایپکا کے رہنماؤں نے پٹواریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔