وکلاء پر تشدد اور گرفتاریاں، لاہور ہائیکورٹ بار کا آج ہڑتال کا اعلان

May 10, 2024

فائل فوٹو

لاہور میں وکلاء پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے آج بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

وکلاء کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ جو ہوا، ہم کسی کو معاف نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل وکلاء کے خلاف مقدمات پر لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس پر وکلاء کا پولیس سے تصادم ہوا۔

پولیس کی جانب سے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا گیا اور احتجاج کرنے والے 70 سے زائد وکلاء کو گرفتار کیا، جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔