ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لائبریری فیسٹیول، ادبی مشاعرہ

May 10, 2024

ملتان(سٹافرپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جنوبی پنجاب لائبریری فیسٹیول کے آخری روز کتابوں کے سٹالز کے ساتھ ساتھ،ادبی مشاعرہ اور ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام روایتی،علاقائی ڈشز بنانے کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 20 سے زائد اداروں کی 40 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا یہ مقابلہ پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کی ویلیو ایڈیشن چیئر کے ساتھ مل کر منعقد ہوا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے وہ کھانے جو ہماری نئی نسل فاسٹ فوڈ کی دلدادہ ہے اور وہ روایتی کھانوں کو ترک کر چکی ہیں، جو کہ نہ صرف غذائیت میں بہترین ھوتے تھے بلکہ ذائقے میں بھی لاجواب ہوتے تھے ان سے ہماری نئی نسل نا آشنا ہے اور اس کی پر اثر بحالی کی بہت ضرورت ہے۔ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد شہباز نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ہماری لوکل اجناس پرمشتمل خوراک ہمارے لیے بہترین ہے اور متوازن غذا کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں سٹنٹنگ اور ویسٹنگ جیسے مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔