این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اخترکی مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کیمپین

May 10, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر) این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ مخلص ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں ، ٹاٹے پور کے عوام نے میرے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اور وہ اس خواب کو حقیقت بنائیں گے، خواتین کی نمائندہ امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر کو کامیاب کریں گے، ٹاٹے پور چوک،بستی بنگل والی پر بڑی تعداد میں لوگوں نے انکا استقبال کیا جبکہ عمران خان اور ڈاکٹر روبینہ اختر کے حق میں نعرے لگائے، ڈاکٹر روبینہ اختر اپنی ٹیم رضوانہ عباس ، پونم ، گڈو بی بی ، رسیہ اور دیگر کے ساتھ ملکر ڈور ٹو ڈور کیمپین کی ۔