ڈپٹی کمشنر کی ضلعی افسران کے ہمراہ یادگار شہداءپر حاضری، شہداءکی فیملی اور بچوں سے ملاقات

May 10, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 9 مئی کے موقع پر قومی سکیورٹی اداروں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا ،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے ضلعی افسران کے ہمراہ یادگار شہداءپر حاضری دی۔ انہوں نے شہداءکی فیلمز اور بچوں سے بھی ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ملکی سلامتی کیلئے دعا کرائی اور شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس مبشرالرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق و اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی موجود تھے۔