16منشیات فروش گرفتارشراب اور چرس برآمد

May 10, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے 16منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے ۔گلگشت پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے7لٹر شراب،قادرپورراں پولیس نے ملزم عمران سے5لٹر شراب،جلیل آباد پولیس نے ملزم سہیل سے11بوتلیں شراب،چہلیک پولیس نے ملزم حسن سے10لٹر شراب،ملزم غلام شبیر سے10لٹر شراب،ملزم محمد علی سے10لٹر ،ملزم مختیار سے10لٹر شراب،مظفرآباد پولیس نے ملزم عرفان سے430گرام چرس ،قطب پور پولیس نے ملزم اشرف سے20لٹر شراب،نیوملتان پولیس نے ملزم عامر سے2000گرام چرس ،ملزم فیاض سے10لٹر شراب،ملزم اکرم سے10لٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم حمید عباس سے10لٹر شراب جبکہ ملزم عنایت اللہ سے4گرام آئس ،ملزم کاشف سے510گرام چرس برآمد کرلی۔