شیر افضل مروت کے بھائی نے خود صوبائی کابینہ سےاستعفیٰ دیا، وزیر صحت خیبرپختونخوا

May 10, 2024

فائل فوٹو

وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی نے خود صوبائی کابینہ سےاستعفیٰ دیا۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شیر افضل کے بھائی نےجو بہتر سمجھا وہ کیا، پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں۔

قاسم علی شاہ نے کہا کہ پارٹی میں معاملات پر بحث ہوتی ہے جس کو اختلاف نہیں کہا جاسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معطل ڈی جی ہیلتھ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔