سندھ اسمبلی میں منشیات فروشی اور گداگر نیٹ ورک کیخلاف قرارداد جمع

May 10, 2024

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں منشیات فروشی اور گداگر نیٹ ورک کیخلاف قرارداد جمع کرا دی گئی۔

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی ریحان اکرم،ارسلان پرویز اور علی خورشیدی نے قرارداد جمع کرائی۔

ایم کیو ایم اراکین کا کہنا ہے کہ کراچی میں گداگر مافیا بھیک مانگنے کا منظم کاروبار چلا رہا ہے، گداگر مافیا جرائم پیشہ افراد کے لیے جاسوسی بھی کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے سچل گوٹھ اور گبول گوٹھ میں کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہے، سندھ حکومت منشیات فروشوں کے ساتھ ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کرے۔