گورنر کے پی صوبے کے بقایاجات کیلئے اسلام آباد کا رخ کرتے تو بہتر ہوتا، بیرسٹر سیف

May 10, 2024

فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی سندھ کے بجائے صوبے کے بقایاجات کیلئے اسلام آباد کا رخ کرتے تو بہتر ہوتا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا عہدہ ملتے ہی فیصل کریم کنڈی سندھ کے دورے پر چلے گئے، عہدہ ملنے کے بعد فیصل کریم کو پہلے آبائی حلقے کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر آبائی علاقے میں 4 بار بدترین شکست کے بعد عوام کے سامنے آنے سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں۔