خوش آئند بات ہے ہاکی ٹیم طویل عرصے بعد فائنل کھیل رہی ہے، اصلاح الدین

May 10, 2024

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین ۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اچھی ہاکی کھیلی ہے، خوش آئند بات ہے ٹیم طویل عرصے بعد فائنل کھیل رہی ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں اصلاح الدین نے کہا کہ چار میچز میں خسارے میں جانے کے بعد میچ جیتا یا برابر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنا دفاع مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔