ڈاکٹر سعید قریشی کو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا گیا

May 10, 2024

وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر سعید قریشی ۔ فوٹو: فائل

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی سے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

ڈاکٹر سعید قریشی کو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی( سابقہ کے ایم ڈی سی) کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء یونیورسٹی کے وی سی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔