کراچی: امتحانی سینٹر میں طالبات کرسی میز نہ ہونے پر آبدیدہ ہوگئیں

May 10, 2024

محکمہ بورڈ نے چیئرمین بورڈ کو حکم دیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کراچی کے امتحانی سینٹر میں طالبات کرسی میز نہ ہونے پر آبدیدہ ہوگئیں، ملیر کے سرکاری اسکول کے امتحانی مرکز میں طالبات نے چٹائی پر بیٹھ کر پرچہ دیا۔

میٹرک امتحانات میں بدمزگی پر محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ملیر کے سرکاری اسکول میں گنجائش سے زائد 200 طلباء کا سینٹر بنانے پر جواب طلب کرلیا۔

محکمہ بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں بدمزگی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کاحکم دیا ہے۔

محکمہ بورڈ نے چیئرمین بورڈ کو حکم دیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔