غزہ میں شہد کی مکھیوں کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، 12 زخمی

May 10, 2024

علامتی فوٹو

غزہ کی پٹی میں شہد کی مکھیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 12 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینک فوجی مہم کے دوران شہد کی مکھیوں کے چھتے پر چڑھ گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہد کی مکھیوں کا جھنڈ اسرائیلی ٹینک کے اندر اور باہر فوجیوں پر ٹوٹ پڑا اور بارہ فوجیوں کو زخمی کر دیا۔