عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ رحیم کاکڑ

May 11, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈوو کیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ میں قید بحیثیت قوم ہمارے لئے افسوسناک ہے اب جبکہ امارات اسلامی افغانستان کی لیڈرشپ ان کی رہائی کے لئے کوشش کررہی ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ محمد رحیم کاکڑ نے ایک اور بیان میں گوادر میں غریب مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے عمل سے صوبے کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کو سیاسی انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے ۔پی ٹی آئی گزشتہ3 سال سے حکومتی انتقامی کارروائیوں کا شکار ہے۔ چیئرمین اور ہزاروں کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا اور ان پر ناجائز مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور اپنے حقوق سیاسی انداز میں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، شہری جس صوبے کے بھی ہوں وہ ہمارے اپنے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوکر اپنے حق کی بات سیاست انداز میں کرنے کی کوشش کریں۔