پیش نہ ہونے پر ہائیکورٹ ایم ایس بھکر ہسپتال پر برہم،دوبارہ طلب

May 11, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت برہمی اظہار کرتےہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کو 13 مئی کو عدالت عالیہ میں دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔ محکمہ صحت بھکرکے 2ملازمین محمد اجمل اور ناہیدہ نورین نے رٹ درخواست برخلاف ڈپٹی کمشنر اور ہیلتھ اتھارٹی دائر کی تھی ۔عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا کہ عدالتی حکم پر بحالی کے احکامات کے باوجود ان کی حاضری کیوں نہیں لگائی جارہی ہے اور انہیں تنخواہ کیوں نہیں دی جارہی ہے ۔دریں اثنا ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے تونسہ شریف میں پولیس پارٹی پر حملہ اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے انسداد دہشت گردی دفعات کے مقدمے میں ملوث سگے بھائی ملزمان راحت عباس اور وجاہت عباس کی پٹیشن برائے ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی ہے ۔