چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عدالتوں پر حملے، زبردستی بند کروانے کانوٹس

May 11, 2024

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے عدالتوں پر حملے اور زبردستی بند کروانے کانوٹس لیتے ہوئے تمام عدالتوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کا حکم جاری کیا ہےرجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہےجس کی کاپی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو بھی ارسال کی گئی ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کی تالہ بندی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے زبردستی کیسز کی سماعت رکوائی جو توہین عدالت کے مترداف ہےفل کورٹ فیصلے کے باوجود قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے عمل نہیں کیا سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار اور وکلاء کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی، توقع کی جاتی ہے کہ عدالتوں پر دوبارہ حملہ نہیں ہوگا ۔