پاکستان انجینئرنگ کونسل ٹیکنیکل ثالثی مرکز بنانیکا فیصلہ

May 11, 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری)پاکستان انجینئرنگ کونسل ٹیکنیکل ثالثی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پروفیشنل تکنیکی ماہرین بڑے منصوبوں میں تنازعات کی صورت میں ثالثی کرائیں گے،ذرائع کے مطابق ثالثی مرکز تمام پارٹیوں کو سننے کے بعد رائے دیں گےآلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن سینٹرز پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں قائم کیے جائیں گے، چیئرمین پی ای سی چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف یو کے ساتھ ملکر یہ سینٹرز قائم کررہے ہیں، پاکستان کے پہلے خصوصی کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ ثالثی مرکز کا آغاز(آج)ہفتہ سے ہو گا،چیئرمین انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون کے مطابق تنازعات کے فوری حل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔