بلوچستان کے راستے ہزاروں لٹر ڈیزل اور چھالیہ اسمگلنگ ناکام

May 11, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے آر سی ڈی ہائی وے پر ایک کامیاب کاروائی کر کے بلوچستان کے راستے 5 ہزار 500لیٹر ایرانی ڈیزل اور 5 ہزار کلو گرام چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، کسٹمز نے 17اسمگل شدہ گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں کسٹمز ترجمان سید عرفان علی کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی کوخفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ ممکنہ طور پر بلوچستان سے ایرانی ڈیزل اور چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر اے ایس او ٹیم نے بلوچستان سے آنے والی بسوں ،ٹرک ٹرالرز اور ڈمپروں کی خصوصی نگرانی شروع کر دی ،ترجمان کے مطابق گذشتہ نادرن بائی پاس پر قائم ہمدرد چوک پوائنٹ، پر تعینات کسٹمز کے عملہ نے بلوچستان سے آنے والے ایک ڈمپر ٹرک، رجسٹریشن نمبر TAR-606اور مزدا ٹرک، رجسٹریشن نمبر SDA 703 کو روک کر اسکی تلاشی لی جس کے نتیجہ میں ڈمپر سے 5500 لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل اور مزدا ٹرک سے 5000 گرام چھالیہ برآمد ہوئی۔