گلشن اقبال، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر خاتون پر تشدد

May 11, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال بلاک 7میں دو خواتین سے ڈکیتی،لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلح ملزمان نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ خواتین رکشے میں منی چینجرسے پیسے لیکر آرہی تھیں کہ گھر کے باہر رکشہ رکتے ہی 2 ملزمان پہنچے، لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر ملزم نے خاتون کو تھپڑ مارے۔