آئین کے بغیر ملک چل سکتا ہے نہ ہی کوئی یونین، مظہر عباس

May 11, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل سینئر صحافی و تجزیہ نگار مظہر عباس نے کہا ہے کہ آئین کے بغیر ملک چل سکتا ہے نہ ہی کوئی یونین، صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہئے۔ پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے۔ آر آئی یو جے کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب میں ’’صحافتی ٹریڈ یونینز کا زوال اور اسباب‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو آپس میں جڑے رہنا ضروری ہے۔ ورکشاپ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ میں صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، ندیم چوہدری، راجہ بشیر عثمانی، وقار عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔