محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین کے حقوق کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،ایپکا

May 11, 2024

پشاور ( وقائع نگار) ایپکا محکمہ اوقاف کی نو منتخب کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز شیر افضل آفریدی کی قیادت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین کے حقوق کے لیے بلا خوف و خطر اقدامات کیے جائیں گے اور ہر فورم پر ملازمین کی عزت و نفس کو بحال کرنے کو اولین ترجیح ضروری سمجھا جائے گا اور ہر مسئلے کو کسی بھی ملازم کا ہو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین ظفر مقصود، جنرل سیکرٹری ملک اسفندیار خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد خان اور سینیئر ممبران اوقاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔