صوبائی وزیر میناآفریدی سے علماء و آئمہ اہلسنت کے وفدکی ملاقات

May 11, 2024

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی سے ڈاکٹر مفتی عثمان باچا کی قیادت میں علماء کرام و آئمہ اہلسنت پشاور کے وفد نے ملاقات کی جس میں مولانا کلیم اللہ، مولانا ظہیر الدین، مولانا طفیل، مولانا قاسم، مولانا وجیح، مولانا ظہور اور مولانا حبیب شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اعلیٰ تعلیم کا قلمدان ملنے پر مبارکباد پیش کی اور مسائل سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر نے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔