شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا

May 11, 2024

فائل فوٹو

برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بیان دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اسپتال کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم سے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ٹھیک ہیں، شکریہ۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے مارچ میں بتایا تھا کہ اس سال کی ابتداء میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا وہ علاج کرا رہی ہیں۔