امتحان میں نقل پر ڈائریکٹر اسکول کراچی کا چیئرمین میٹرک بورڈ کو خط

May 12, 2024

کراچی میٹرک بورڈ آفس---فائل فوٹو

امتحان میں نقل کے حوالے سے ڈائریکٹر اسکول کراچی یار محمد بلیدی نے چیئرمین میٹرک بورڈ کو خط لکھ دیا۔

یار محمد بلیدی نے خط میں کہا ہے کہ گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی میں 2 افراد نقل کرا رہے تھے، نقل کروانے والوں میں سے ایک پولیس اہلکار اور دوسرا اےایس ایف کا انسپکٹر تھا۔

ڈائریکٹر اسکول کراچی کا کہنا ہے کہ نقل کروانے والا پولیس اہلکار امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کا بھائی تھا، امتحانی مرکز سے دونوں افراد کو نکالنے کی کوشش پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کیا لیکن پولیس نے دونوں کو چھوڑ دیا۔

یار محمد بلیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین میٹرک بورڈ کو واقعے سے آگاہ کیا ہے اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔