انیس قائم خانی سیکریٹری جنرل کے مضبوط امیدوار

May 13, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان میں چیئرمین کے انتخابات کے بعد اگلے مر حلے میں وائس چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کی تقرری کی جائے گی ،،ایم کیو ایم اپنے سیٹ اپ میں تبدیلی کے پہلے مرحلے میں سکیٹر اور یونٹ کو ختم کر کے ٹاؤن میں بدل چکی ہےامکان ہے کہ رواں ہفتے اس حوالے سے فیصلہ سازی مکمل ہوجائے گی، سیکریٹری کے عہدے کے لئے سنیئر رہنما انیس قائم خانی خاصے مضبوط دکھائی دے رہے ہیں جن کو تنظیمی معاملات پر بھی ملکہ حاصل ہے،تاہم اس عہدے کیلئے ڈاکٹر فاروق ستار اور سید مصطفی کمال کے نام بھی زیر غور ہیں مگر پار لیمنٹ میں ان کی اہم مصروفیات کی بناء پر ان دونوں کو سنیئر وائس چیئرمین شپ دی جاسکتی ہے۔