فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 300 لٹر ملاوٹی دودھ، 104 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر تلف

May 14, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجا ب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کارروائیاں جاری ہیں ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرسوڈا واٹر فیکٹریوں، بیکریز، ملک شاپس، کولڈ ڈرنک کارنرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کئے گئے ، 300 لٹرملاوٹی دودھ، 104 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر تلف کردیا گیا، ملتان میں گردیزی مارکیٹ میں کولڈ ڈرنک کارنر ، بوسن روڈ پر بیکری کو 40 ،40 ہزار روپے ،اندرون کچا پھاٹک اور سورج میانی روڈ پر 3 ملک شاپس کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 45 ہزار روپے، وہاڑی روڈ پر بستی خدا بخش میں بیکری کو ناقص انتظامات پر 20 ہزار، 100 فٹی روڈ جناح چوک پر چکن بروسٹ پوائنٹ کو چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 15 ہزار، پیپلز کالونی وہاڑی اور مجاہد کالونی بوریوالا میں 2 سوڈا واٹر فیکٹریوں کو مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے، معروف برانڈز کی بوتلوں کا استعمال کرنے پر 35 ہزار روپے، ملتان روڈ بوریوالا میں ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 13 ہزار روپے ، خانیوال میں سرائے سدھو میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک اور ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے جبکہ چوپرہٹہ کبیروالا میں ملک کولیکشن سنٹر کو ملک ٹیسٹنگ کیلیے ایکسپائرڈ کیمیکلز کا استعمال کرنے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔