لندن، دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ، 3 افراد کورٹ میں پیش

May 15, 2024

دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزام میں 3 افراد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان کو یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 2 ملزمان پر دہشت گردی کے منصوبے کی تیاری کرنے کا الزام عائد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی، ایک ملزم نے منصوبے سے متعلق بے قصور ہونے کا موقف اختیار کیا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مانا ہے کہ دہشت گردی کا منصوبہ داعش سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جج نے ملزمان کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی کیس اولڈ بیلی بھیج دیا جہاں 24 مئی کو سماعت ہوگی۔