جعلی اور غیر رجسٹرڈ ویٹرنری ادویات پر FIA کریک ڈاؤن

May 15, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکڑ افضل خان نیازی کی زیر نگرانی اور پراونشیل ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی کی مشترکہ ٹیم نے کلر سیداں روڈ راولپنڈی میں واقع دکان پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ویٹرنری ادویات برآمد کر لیں جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ برآمد ہونے والی ادویات جانوروں کی صحت کی لئے انتہائی نقصان دہ تھیں۔ مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔