کراچی میں میٹرک امتحانات، آج بھی پرچہ آؤٹ

May 16, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔

آج نہم جماعت کا انگریزی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گزشتہ 8 روز سے پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ کل دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج کم نہ ہوسکا اور ثانوی بورڈ کی انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس دکھائی دے رہی۔