کلک پروجیکٹ کراچی کے بہتر انفرا اسٹرکچر اور سہولتوں کیلئے کوشاں ہے، آصف صدیقی

May 17, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کا کلک پروجیکٹ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کراچی کو بہتر انفرا اسٹرکچر، شہری سہولتیں اور عمدہ طرز زندگی دینے کے لئے کوشاں ہے اور عنقریب اس حوالے سے ہم اپنے نئے فیز میں داخل ہونے جارہے ہیں ،کلک اور اسمارٹ ریسرچرزکے زیر اہتمام تعارفی نشست میں مقررین کا کہنا تھا کہ کلک منصوبہ تمام اداروں کی رہنمائی و تربیت کے لئے بنایا گیاہے، تا کہ عوامی نمائندے ایک مربوط ٹاون میونسپل کارپوریشن کا نظام چلا سکیں، گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پروگرام میں کلک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر آصف جان صدیقی، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر زین العابدین میرانی فنانشل اسپیشلسٹ عارف رضا،فہد زبیر، اسمارٹ ریسرچرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امین اللہ خان، ڈائریکٹر خرم احمد، پروجیکٹ منیجر ڈاکٹر منظور حسین میمن ،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایمیج منیجمنٹ کے ایم سی محمد شاہد سمیت کراچی کے ٹاؤنز میونسپل کارپوریشن کےچیئرمین سنئر افسران اور فوکل پرسنز نے شرکت کی،پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک آصف جان صدیقی نے کراچی کے تمام ٹاوئنز کے منتخب چئیرمینز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تمام یونین کمیٹیوں کی حدود میں بلا تفریق رنگ و نسل میرٹ کی بنیاد پر کلک پروجیکٹ اپنا کام سرانجام دے رہا ہے۔پروجیکٹ منیجر اسمارٹ ریسرچرز ڈاکٹر منظور حسین میمن نے تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ ریسرچرز پروجیکٹ منیجمنٹ کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے،اس موقع پر کلک کے ڈپٹی ڈائریکٹر زین العابدین میرانی نےکہا کہ شہر کے تمام مرکزی و مضافاتی علاقوں میں کلک کی جانب سے عوام سے ملاقات اور گفتگو کا سلسلہ مستقل طور پرجاری ہے، پروجیکٹ کے جانب سے تمام شعبوں کے ماہرین نے بھی اپنے کام کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی، جس میں عائشہ مغل، آغا مرتضی، رفیق بروھی، رانا اصف سمیت کلک پراجیکٹ سے وابستہ نمائندگان نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا پروگرام کے اختتام پر تمام شرکا کیساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں حاضرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کو تسلی بخش جوابات دئیے گئے۔