فائرنگ تبادلہ،اغوابرائے تاوان مقدمہ کے 3ملزم زخمی حالت میں گرفتار

May 17, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) تھانہ آر اے بازار کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کے 3ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ڈھوک سیداں میں مشکوک کارکو رکنے کا اشارہ کیاتو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران سرفراز،سعید اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ملزمان سے اغوا برائے تاوان کے لیے لی گئی رقم ایک کروڑ سے زائد، پسٹل اور زیر استعمال گاڑی برآمدہوئی ، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔