ثناء جاوید اور شعیب ملک کے نیویارک میں سیر سپاٹے: تصاویر سامنے آ گئیں

May 17, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک آج کل بیرونِ ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ ثناء اور شعیب ملک نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر دلکش مقامات سے خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

امریکی شہر نیو یارک سٹی میں موسم سرد ہونے کے سبب دونوں معروف شخصیات نے گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور سرد موسم سے محظوظ ہو رہے ہیں۔


اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل اور نظرِ بد دور کا ایموجی استعمال کیا ہے جبکہ شعیب ملک نے بھی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سرخ دل بنایا ہے۔


یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کرنے والی یہ جوڑی لائم لائٹ میں آ گئی ہے اور ان شخصیات کی شہرت میں بھی پہلے سے اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں اس جوڑے پر اپنے اپنے پہلے ہمسفر کو چھوڑنے پر تنقید کی جاتی ہے وہیں اِن کے کروڑوں کی تعداد میں مداح اور خیرخواہ بھی موجود ہیں۔