مہنگائی میں10.1 فیصد کمی، 21.22 فیصد سطح پر آگئی، ادارہ شماریات

May 18, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مسلسل مہنگائی میں کمی کا دعوی ٰکر دیا، مہنگائی میں10.1فیصد کمی ، 21.22فیصد سطح پر آگئی، گزشتہ ہفتے گندم آٹا، ٹماٹر، پیاز، لہسن، پیٹرول ، ڈیزل سمیت 16اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں ، رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے گندم کا آٹا، ٹماٹر، پیاز، لہسن، پیٹرول اور ڈیزل سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی 10.1 فیصد کی کمی کے ساتھ سالانہ بنیاد پر 21.22 فیصد کی سطح پر آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 16 کے دام کم ہوگئے۔