عارف والا: شکایت لگانے پر ٹیچر کا طالبعلم پر ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد، مقدمہ درج

May 18, 2024

اسکرین گریب

عارف والا میں شکایت لگانے پر سرکاری اسکول کے ٹیچر نے آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر مبینہ تشدد کیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹیچر نے طالبعلم پر ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کیا، ٹیچر نے حبس بےجا میں رکھا اور دھمکیاں بھی دیں۔

اس حوالے سےپولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سے تشدد کی میڈیکل رپورٹ جاری ہو گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ چک 63 ای بی کے رہائشی طالبعلم پر تشدد کیا گیا۔