پشاور ‘یتیم اور مستحق طلبا میں تعلیمی ریلیف پیکج تقسیم

May 20, 2024

پشاور(جنگ نیوز)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام شعبہ امداد طلبا ءکا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سجاد اختر اور اے ایس ڈی ای او بسم اللہ نے خصوصی شرکت کی ۔صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ناصر ‘ضلعی صدر منیب الرحمٰن‘ مرکزی ناظم مالیات مصباح السلام اور سیکرٹری تنظیم ولی خان نے یتیم اور مستحق طلبا میں تعلیمی ریلیف پیکج تقسیم کئے ۔