سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل

May 20, 2024

ریاض (صباح نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتا ل داخل کرا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیز بخار کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔واضح رہے تین ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز کو جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کرنے کیلئے داخل ہوئے تھے۔ قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونوسکوپی( بڑی آنت کا معائنہ )اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ اس سے پہلے 2020 میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔