سولر پینلز سستے ہونے سے جنریٹر اور یو پی ایس کی طلب میں کمی

May 20, 2024

کراچی(این این آئی)پاکستانی مارکیٹ میں سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی طلب کے ہاتھوں جنریٹر اور یو پی ایس کی طلب میں غیر معمولی رفتار سے کمی واقع ہو رہی ہے۔

چین میں سولر پینلز کی گرتی ہوئی قیمتوں کی بدولت درآمد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اس کے نتیجے میں ملک بھر میں لوگ سستے سولر پینلز خرید کر تیزی سے متبادل توانائی کا اہتمام کر رہے ہیں۔

کراچی سمیت ملک بھر میں سولر پینلز کے تاجر مصروف ہیں جبکہ یو پی ایس اور جنریٹرز بیچنے والے گاہکوں کے منتظر ہیں۔ چند برس قبل جب بیٹری کی قیمتیں کم تھیں تب یو پی ایس کی طلب بہت زیادہ تھی۔