نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کمیشن کا اپنی ڈگریاں بین الاقوامی سطح پر تصدیق کا فیصلہ

May 20, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن (NAVTTC) جوکہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا ذیلی ادارہ ہے۔ جس کے تحتاب تک 50ہزار طالب علم پیشاورانہ تربیتی کورس مکمل کر چکے ہیں اُس نے اپنے پیشہ ورانہ تربیت کے حامل طلبا کی تشخیص اور انکی اسناد کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق اور قبولیت کیلئے بین الاقوامی سرٹیفییکیشن جاری کرنے والے اداروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی تنظیمیں انفرادی طور پر یا اپنے پاکستانی پارٹنرز کیساتھ مل کر یہ کام انجام دے سکتی ہیں۔ ایسی اہلیت رکھنے والے ادارے پندرہ یوم کے اندر اپنی درخواست مندرجہ بالا ادارے میں جمع کروا سکتے ہیں۔