سندھ میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے ایک ہزار سے زائد امدادی کیمپ قائم

May 22, 2024

کراچی (اے ایف پی)ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ سندھ میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر 1000سے زائد کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ سندھ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ (122 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچنے کا امکان ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجے کمار نے بتایاکہ یہ کیمپ متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے، ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریوں کے واقعات کو کم کرنے میں مدد کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔