لئی اور دیگر نالوں میں سیلاب خطرات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122فرضی مشق

May 24, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے لئی اور ملحقہ نالوں میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالہ سے جمعرات کو عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ایکسر سائز کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ نے بریفنگ دی۔