مولانا فضل الرحمان مدبر سیاستدان ہیں، سیدال خان

May 24, 2024

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مدبر سیاستدان ہیں۔

اسلام آباد میں سیدال خان نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دوران ملاقات قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے مولانا فضل الرحمان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس دوران بلوچستان کی ترقی اور مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

سیدال خان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ ہیں اور ان کے ساتھ ذاتی تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی بصیرت اور سیاسی شعور رکھنے والے مدبر سیاستدان ہیں۔