مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے، امیر مقام

May 25, 2024

فائل فوٹو

وفاقی وزیر امیر مقام کے پی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے،مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ایک دن کی سیاست کے لیے خیبر پختونخوا میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ کبھی کہتے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، کبھی ڈیم بند کرنے اور گرڈ اسٹیشن پر قبضے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم اور گرڈ اسٹیشن کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔