سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف سے 9 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

May 25, 2024

محکمہ اوقاف کی زمین نجی تعلیمی اداروں کے استعمال سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

محکمہ اوقاف، زکوٰۃ و عشر نے وفاق سے 10برس میں ملنے والے فنڈ کی تفصیلات جمع کرا دیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف، زکوٰۃ و عشر کو 10 برسوں میں وفاق سے ایک کھرب روپے کے فنڈ ملے۔

تفصیلات کے مطابق 16 ہزار 476 ملین روپے کے فنڈ صوبائی زکوٰۃ فنڈ کو موصول ہوئے، دس برسوں میں 14 ارب روپے سے زائد رقم کو تقسیم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رقم گزارہ الاؤنس، تعلیمی وظائف، یونیورسٹی کےطلباء کے وظائف کیلئے استعمال ہوئی۔

سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جائیدادوں، زرعی اراضی سے متعلق ریکارڈجمع کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف سے 9000 ایکڑ زرعی اراضی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔