پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پراونشلڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بہاولپور، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں شدید ہیٹ ویو ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خانپور میں درجہ حرارت 50، رحیم یار خان، بھکر میں49 جبکہ کوٹ ادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگریسینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔