رجنی کانت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

May 27, 2024

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رجنی کانت نے گولڈ ویزا ملنے کے بعد اپنے ایک بیان میں اماراتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ امارات کا گولڈن ویزا ملنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

رجنی کانت نے کہا کہ میں اماراتی حکومت اورلولو گروپ کے سی ایم ڈی یوسف علی کا اس ویزے کی سہولت فراہم کرنے اور تمام تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔


رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکار نے گولڈن ویزا حاصل کرنے کے بعد ابوظہبی میں ایک مندر کا دورہ کیا ہے جس کی ویڈیو اس مندر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گولڈن ویزے کے ذریعے امارات میں لمبے عرصے کیلئے قیام، ملازمت اور پڑھائی کی اجازت مل جاتی ہے اور اس میں دیگر سہولیات بھی ہوتی ہیں۔