امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

May 27, 2024

اسکرین گریب

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔