پانڈیا سے طلاق کی افواہیں، نتاشا اسٹینکووچ کی ایک اور پوسٹ سامنے آگئی

May 29, 2024

فائل فوٹو۔

بھارت میں مقیم سربین رقاصہ، ماڈل و اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے شوہر سے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس غیر واضح پوسٹ میں نتاشا نے خدا کی تعریف کی ہے۔

منگل کو جاری یہ ویڈیو ایک ڈرائیو کی ہے جو باندرہ سے ورلی سمندری لنک کے ساتھ لی گئی ہے جس میں خدا کے بارے میں ایک میسیج بھی ہے،ساتھ ہی اس میں کافی ایموجیز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نتاشا اور پانڈیا کے مبینہ طلاق کی افواہوں کے بعد یہ نتاشا کی دوسری غیر واضح پوسٹ ہے۔

اسکرین شاٹ

حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹریفک کے نشان کی ایک تصویر شیئر کی اور اس پر کیپشن تحریر کیا کہ، کوئی اسٹریٹس پر آنے کو ہے۔

یاد رہے کہ 32 سالہ نتاشا اور 30 سالہ ہاردیک پانڈیا کی 31 مئی 2020 کو شادی ہوئی اور اسی سال 30 جولائی کو ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

تاہم حال ہی میں میڈیا اداروں نے اس جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہوں کا تذکرہ کیا جس نے کافی توجہ حاصل کی۔

اطلاعات کے مطابق ان افواہوں میں کچھ حقیقت کا تاثر نتاشا کی جانب سے انسٹاگرام پر ہاردیک کے خاندانی نام کا عدم استعمال اور دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کی تصاویر پوسٹ نہ کرنے سے گہرا ہوا جبکہ نتاشا اس سال کے ہاردیک کے آئی پی ایل میچز سے بھی غیر حاضر رہیں۔